ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فتح پر بغداد میں عسکری پریڈ

اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فتح پر بغداد میں عسکری پریڈ

Sun, 16 Jul 2017 15:50:51    S.O. News Service

بغداد،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو موصل میں شکست دینے پر جشن مناتے ہوئے دارالحکومت بغدادمیں عسکری پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے شرکت کی۔ پیر10جولائی کو العبادی نے موصل سے شدت پسندوں کی مکمل پسپائی کا اعلان کیا تھا۔ اس شہر پر تین برس تک اسلامک اسٹیٹ قابض رہی جب کہ گزشتہ برس اکتوبر میں عراقی فورسز نے بین الاقوامی عسکری اتحادی کی فضائی مدد کے ساتھ موصل کی بازیابی کے لیے عسکری آپریشن کاآغازکیا تھا۔ موصل پرقبضے کے بعدعراقی حکومت نے سات روزہ جشن کا اعلان کیاتھااوراسی تناظر میں ملک بھر میں مختلف تقریبات منانے کاسلسلہ جاری ہے۔


Share: